• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا امریکہ سے افشا ہونے والی فوجی دستاویزات پر وضاحت دینے کا مطالبہتازترین

April 13, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ سے افشا ہونے والی امریکی فوجی دستاویزات کے بارے میں بین الاقوامی برادری کو وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کی کچھ مشتبہ خفیہ دستاویزات حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔ ان افشا ہونے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت روس اور یوکرین کے درمیان تنازعات میں بری طرح سے ملوث ہے اور اپنے اتحادیوں کی جاسوسی کر رہی ہے۔ اس طرح کے سکینڈل سامنے آنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ اس سے متعلقہ سوال کے جواب میں، وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں  کہا کہ بہت سے ذرائع ابلاغ نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ افشا ہونے والی امریکی فوجی دستاویزات واضح طور پر یوکرین کے بحران میں امریکہ کی گہری مداخلت کو ظاہر کرتی ہیں۔ وانگ نے کہا کہ ایک بار پھر یہ ظاہر ہوا ہے کہ امریکہ نے اپنے اتحادیوں سمیت دنیا کے ممالک سے حساس معلومات چوری کرنے، نگرانی اور بات چیت کو خفیہ طور سے سننےکے لیے طویل عرصے سے اپنی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ امریکہ کو اس کے لیے بین الاقوامی برادری کو وضاحت دینے کی ضرورت ہے۔