• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا امریکہ کی طرف سے 36 چینی کمپنیوں کو کنٹرول میں شامل کرنے پر شدید ردعملتازترین

December 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ کی طرف سے 36 چینی کمپنیوں کو برآمدی کنٹرول اینٹٹی لسٹ میں شامل کرنے کی شدید مخالفت کی ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ  امریکی اقدام کے جواب میں چین اپنی کمپنیوں اور اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے بھرپورتحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔  ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے 25 چینی اداروں کو "غیر تصدیق شدہ فہرست" سے نکال دیا  ہے جس کا چین  خیر مقدم کرتا ہے کیونکہ اس سے ظاہرہوتا ہے کہ دونوں ممالک باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے مخصوص خدشات کو دور کر سکتے ہیں۔  ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصورکو وسیع کرتے ہوئے برآمدی کنٹرول اور دیگر اقدامات کا غلط استعمال کیا ،اور چینی کمپنیوں اور اداروں پر کریک ڈاؤن سخت کرنے  کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے نام نہاد اینٹٹی فہرست میں چینی کمپنیوں کی بار بار شمولیت چینی اور امریکی کمپنیوں کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون میں خلل ڈالتی ہے، یہ اقدام مارکیٹ  قانون کے خلاف  اورمارکیٹ  قوانین اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظم کو مجروح کرتا ہے جو عالمی صنعتی وسپلائی چینز اور عالمی امن اور ترقی کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے۔