• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا امریکہ کی جانب سےمنشیات کا سورس ملک قرار دینے پر سخت ردعملتازترین

September 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکی صدراتی یادداشت میں اسے منشیات کی نقل و حمل یا غیر قانونی منشیات پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک قرار دینے پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ پرزور دیا کہ وہ تنقید اور الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کرے۔

   چینی وزارت خارجہ کی  ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کااظہار پیر کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں 15 ستمبر کو جاری ہونے والی یادداشت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ کی جانب سے "نامزدگی " بے بنیاد اوربدنیتی پر مبنی ہے، ماؤ نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اوراس نے اس معاملے کو امریکہ کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔

ترجمان  نے کہا کہ چینی حکومت منشیات پر کنٹرول کو بہت اہمیت دیتی ہے اور اس نے اب تک 456 اقسام کے مادوں کی منشیات کنٹرول کے قوانین کے تحت درجہ بندی کی ہے اوروہ دنیا کے منشیات پرسخت ترین کنٹرول کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔