• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا امریکہ کے خلاف ڈبلیو ٹی اوکے فیصلے کاخیرمقدمتازترین

December 23, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی مصنوعات پرامریکہ کی طرف سے ماخذ کی نشاندہی کے مطالبے کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے منصفانہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

چین کی وزارت تجارت کی جانب سے یہ بیان ڈبلیو ٹی او کے تنازعہ پینل کے بدھ کے فیصلے کے حوالے سے میڈیا کے سوال کے جواب میں دیا گیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  امریکہ کی طرف سے ہانگ کانگ کی مصنوعات پر ماخذ کی مارکنگ کی ضرورت ڈبلیو ٹی او کے قوانین سے مطابقت نہیں رکھتی۔ 

وزارت نے اس امید کا اظہارکیا کہ امریکہ  ڈبلیو ٹی او کے فیصلے کا احترام  کرتے ہوئے  ٹھوس اقدامات کے ذریعے اپنے غلط کاموں کی اصلاح  اور قواعد پر مبنی کثیرالجہتی  تجارتی نظام اور معمول کے تجارتی نظام کی حفاظت کرے گا۔