اقوام متحدہ (شِنہوا) ایک چینی مندوب نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ قدرتی وسائل کے انتظام کے لیے افریقی حکومتوں کے ساتھ ان کی صلاحیت کو مستحکم بنانے میں مدد کریں ۔
قدرتی وسائل کی غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹا جائے اور ان وسائل سے زیادہ مئوثر طریقے سے استفادہ حاصل کیا جائے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بنگ نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال اور عظیم ترقی کی صلاحیت کے حامل براعظم افریقہ کے کچھ تنازعات زدہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر قدرتی وسائل کا غیر قانونی استعمال اور جنگلی حیات کے وسائل سمیت اسمگلنگ تیزی سے جاری ہے ۔
ڈائی بنگ نے کہا کہ اس سے مسلح گروہ اور دہشت گرد قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں جو کہ تنازعات کا ایک اہم محرک ہے۔
ڈائی بنگ نے یہ بات " افریقہ میں امن اور سلامتی، قدرتی وسائل کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے ذریعے مسلح گروپوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف جنگ کا استحکام " کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک کھلی بحث کے موقع پر کہی ۔
انہوں نے کہا کہ گورننس کی صلاحیت کو بہتر بنانے سے نا جائز فوائد کے لیے وسائل کی غیر قانونی اسمگلنگ کے مواقع کو مئو ثر طریقے سے محدود کیا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو وسائل کے انتظام میں افریقی حکومتوں کے اہم کردار کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔ تنازعات سے متاثرہ ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ صنعتی منصوبہ بندی، مالیاتی نگرانی اور سیکورٹی کےقیام کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرنی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ان کے وسائل کو بروئے کار لانے کی صلاحیت میں پیشرفت کوترقی کے مواقع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔