• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا ابتدائی مراحل میں صحت کا تحفظ مزید بہتر بنا نے کا اعلانتازترین

January 05, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کمزور گروہوں کو نوول کرونا وائرس انفیکشن سے بچانے کے ساتھ ابتدائی مراحل میں صحت کے تحفظ اور بیماری کی روک تھام کی خدمات کو مزید بہتر بنائے گا۔

نوول کرونا وائرس کے خلاف ریاستی کونسل کے مشترکہ روک تھام اور تدارک طر یقہ کار کے جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق سنگین معاملات کی روک تھام اور انہیں کم کرنے کے لئے ابتدائی تشخیص ، شناخت ، فوری علاج اور مزید علاج  کے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادویات اور اینٹی جن ٹیسٹ کٹس پر مشتمل صحت کی نگہداشت کی فراہمی بزرگوں ، صحت کے مسائل کا شکار اور مشکلات کا شکار بچوں جیسے کمزور گروہوں کو فراہم کی جائے گی۔

مراسلے کے مطابق علاقوں کو شدید بیمار مریضوں کی منتقلی اور علاج کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنا ، ایمبولینس خدمات اور متعدد اسپتالوں میں ہاٹ لائنز کو بڑھانا چاہئے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سطح پر مختلف اقسام کے طبی اداروں کو مریضوں کے علاج کے لئے ذمہ دار عملہ نامزد کرنا چاہئے ، شدید بیمار مریضوں کے علاج کا طریقہ ہموار ہو نا چا ہئےاور ایسے مریضوں کے لئے تیز رفتارعلاج کی خدمات بہتر بنا نی چا ہئیں۔