چین کا آکوس کے تحت جوہری ہتھیاروں کے مواد کی منتقلی پرتشویش کااظہارتازترین
September 14, 2022
ویانا(شِنہوا) چین نے امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی معاہدے آکوس کے تحت جوہری ہتھیاروں کے مواد کی منتقلی پرایک بار پھرتشویش کااظہار کرتے ہوئے تینوں ممالک سےجوہری پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر اسے ترک کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ ویانا میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے وانگ چھون نےان خیالات کااظہار بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد کیا،اجلاس میں چین کی تجویز پر(جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے) این پی ٹی کے تحت آکوس کے تناظر میں جوہری مواد کی منتقلی پر ایک باضابطہ ایجنڈا آئٹم مرتب کرنے کا متفقہ فیصلہ کیاگیا۔
وانگ نے کہا کہ چین کے اس قدام نےآئی اے ای اے بورڈ کے اجلاس کو ہائی جیک کرنے کی بعض ممالک کی کوششوں کو ناکام بنا دیا اور یہ کہ یہ لگاتار چوتھا موقع ہے کہ ایجنسی کے سہ ماہی بورڈ اجلاس کے رسمی ایجنڈے میں آکوس کے مسئلے کو شامل کیا گیا، جس سے معاہدے کے تحت جوہری ہتھیاروں کے مواد کی منتقلی پر بین الاقوامی برادری کے خدشات کی عکاسی ہوتی ہے۔