• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارہ سالانہ اجلاس کی تیاری میں مصروفتازترین

January 16, 2023

بیجنگ (شِنہوا) 13ویں چین عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کا 25واں سیشن منعقد  کیا گیا ہے۔اس کا  مقصد  نئی چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس  قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی تیاری  کرنا تھا ۔

13ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ نے  اس افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق 13ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی 14ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے انعقاد بارےغور و خوض اور فیصلہ کرے گی۔

اس اجلاس کے شرکاء 14ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس قومی کمیٹی کے ارکان کے کوٹہ اور ناموں کی فہرست پر تبادلہ خیال اور فیصلہ کریں گے۔

یہ کمیٹی13ویں چینی چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس قومی کمیٹی کی قائمہ  کمیٹی کی ورک رپورٹ اور سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تجاویز پر رپورٹ کے ساتھ ساتھ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس  کے چارٹر میں ترمیم کے مسودے پرغور و خوض کرے گی اوررائے  دے گی۔

وہ آئندہ سالانہ اجلاس کے مجوزہ نظام الاوقات اور ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کر تے ہو ئے ووٹ دیں گے۔

اس افتتاحی اجلاس کی صدارت چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین ژانگ چھنگ لی نے کی۔