• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوگیاتازترین

November 07, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے زرمبادلہ کے ذخائر اکتوبر کے آخر میں بڑھ کر30کھرب52ارب 40کروڑ امریکی ڈالر ہو گئے جو کہ ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں 23ارب50کروڑ ڈالر زیادہ ہیں۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے مطابق ستمبر کے آخر سے زرمبادلہ ذخائر  کے حجم میں 0.77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فارن ایکسچینج ریگولیٹر نے اکتوبر میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ کرنسی ٹرانسلیشن اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کو قرار دیا ہے۔

ریگولیٹر نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کی توقعات اور بڑے ممالک کے میکرو اکنامک ڈیٹا سے متاثر ہو کر، امریکی ڈالر کا انڈیکس قدرے گرا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ ملا جلا رجحان رہاہے۔

ریگولیٹر نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط لچک، زبردست صلاحیت اور چینی معیشت کے طویل مدتی بنیادی اصولوں کی حمایت سے عمومی طور پر مستحکم رہیں گے۔