چین کے تعمیراتی شعبے نے گزشتہ دہائی کے دوران نمایاں ترقی کی:رپورٹتازترین
September 20, 2022
بیجنگ(شِنہوا)چین کے تعمیراتی شعبے نے گزشتہ دہائی کے دوران اپنی وسعت کے پیمانے اورساخت دونوں حوالوں سے نمایاں ترقی کی ہے۔
قومی ادارہ شماریات نے پیر کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ 021 2میں، ملک بھر میں تعمیراتی اداروں کی مجموعی پیداواری مالیت 293کھرب یوآن(تقریباً 42کھرب 20ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، جو 2012 کے مقابلے میں 1.14 گنا زیادہ ہے۔
2021 کے آخر تک، چین میں تعمیراتی اداروں کی تعداد 22لاکھ 60ہزار تھی۔ 2013 سے 2021 تک، کاروباری اداروں کی تعداد میں سالانہ 6.1 فیصد کی اوسطاً شرح سے اضافہ ہوا، جو عددی پیمانے کے لحاظ سے اس صنعت کی ایک بڑی ترقی ہے۔
تعمیراتی شعبے کے ڈھانچہ میں بہتر ترقی دیکھی گئی۔2021 میں،چین میں اعلیٰ ترین، فرسٹ کلاس کنسٹرکشن فرموں کی تعداد 2012 کے مقابلے میں 84.3 فیصد اضافے کے ساتھ 16ہزار تک پہنچ گئی۔ یہ صنعت روزگار پیدا کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2021 میں تعمیراتی فرموں میں کام کرنے والے افراد کی تعداد 8کروڑ18لاکھ تھی جو مینوفیکچرنگ سیکٹرکے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔