• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے تعاون سے بنگلہ دیش میں آئی سی ٹی منصوبہ مکملتازترین

November 25, 2022

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیشی حکومت نے چینی حکومت اور کمپنیوں کے تعاون سے ملک کے آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) منصوبے پر عمل درآمد کیا ہے جس سے ملک بھر میں ہزاروں سرکاری دفاتر کو ملک گیر رابطوں سے مربوط کردیا گیا ہے۔

ڈھاکہ میں " ڈ یو یلپمنٹ آف نیشنل آ ئی سی ٹی انفرا -نیٹ ورک فا ر بنگلہ دیش گو رنمنٹ فیز 3 (انفو۔ سرکار فیز3 )" کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیر مملکت برائے آئی سی ٹی ڈویژن جنید احمد پلک نے صدارت کی۔

بنگلہ دیش میں چین کے سفیر لی جی منگ، بنگلہ دیش کے آئی سی ٹی ڈویژن کے سینئر سیکرٹری این ایم زین العالم پی اے اے اور وزیر اعظم آفس کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ( پی پی پی اے) کے سی ای او (سیکرٹری) محمد مشفق الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ، انفو۔ سرکار فیز 3 منصوبے کی اختتامی تقریب سے بنگلہ دیش میں چینی سفیر لی جی منگ خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

سی آر آئی جی (چائنہ ریلوے انٹرنیشنل گروپ کمپنی لمیٹڈ) کے منیجنگ ڈائریکٹر گو وے اور ہواوے ٹیکنالوجیز بنگلہ دیش لمیٹڈ کے سی ای او پین جن فینگ اور دیگر نے خطاب کیا ۔

یہ منصوبہ 2017 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد ملک کے پسماندہ دیہی قصبوں (یو نئینز) کو تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنا تھا۔

چین اور بنگلہ دیش کی حکومتوں کے مشترکہ مالی تعاون کے اس منصوبے سے ملک کی 2 ہزار 600 یونئینز کو تیزرفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ رابطہ فراہم کیا جارہا ہے۔