بیجنگ(شِنہوا) چین کے سرکاری کاروباری اداروں (ایس او ایز) کی رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق، ایس او ایز کی جنوری سے جولائی کی مدت کے دوران آپریٹنگ آمدنی 457کھرب 80ارب یوآن (تقریباً66کھرب 70ارب ڈالر) رہی ، جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 9.5 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، ایس او ایز کا مشترکہ منافع گزشتہ سال کی نسبت 2.1 فیصد کم ہو کر26کھرب 80ارب یوآن ہو گیا۔
چین کے مرکزکے زیر انتظام ایس او ایز کا کل منافع ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4.3 فیصد بڑھ کر اس عرصے میں 19کھرب20 ارب یوآن رہا ، اور ان کی آپریٹنگ آمدنی 10.6 فیصد بڑھ کر257کھرب 50ارب یوآن رہی۔