• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صوبے جیانگ سومیں فائیوجی بیس اسٹیشنز کی تعمیرمیں مسلسل پیش رفت جاریتازترین

November 03, 2022

نانجنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں حالیہ برسوں میں فائیوجی کی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کےباعث فائیوجی بیس سٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

جیانگ سو کمیونیکیشنز ایڈمنسٹریشن کے مطابق  ستمبر کے آخر تک جیانگ سوصوبےمیں 7لاکھ 33ہزارموبائل بیس اسٹیشن تھے، جن میں4لاکھ فور جی بیس اسٹیشن اور 1لاکھ 83ہزارفائیوجی بیس اسٹیشن شامل تھے۔ ستمبر میں صوبے میں فائیوجی صارفین کی تعداد3کروڑ36لاکھ 20ہزارتک پہنچ گئی ہے۔

 جیانگ سوصوبے میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے۔ ستمبر تک فکسڈ انٹرنیٹ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 4کروڑ36لاکھ 70ہزارسے تجاوز کر گئی جن میں سے 95.5 فیصد آپٹیکل فائبر استعمال کرنے والے لوگ شامل ہیں۔ گیگابٹ اسپیڈ براڈ بینڈ سروسز کے صارفین کی تعداد تقریباً94لاکھ 60ہزارتک پہنچ گئی ہے۔

چین نے اپنے فائیوجی نیٹ ورک کی ترقی کو جاری رکھا ہوا ہے۔ ستمبر کے آخر تک ملک میں فائیوجی بیس اسٹیشنوں کی تعداد 22لاکھ 20ہزار تک پہنچ گئی جس سے 2021 کے آخر سے اب تک اسٹیشنوں کا7لاکھ 95ہزارکا خالص اضافہ ظاہرہوتاہے۔