ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کی رواں سال کی پہلی تین سہ ماہی میں غیر ملکی تجارت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔مقامی کسٹم اتھارٹی کے مطابق صوبے کی اشیا کی تجارت کی مالیت جنوری سے ستمبر تک 566ارب 29کروڑیوآن(تقریباً 78ارب 14کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی، جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 13.5 فیصد زیادہ ہے۔
ہیفے کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 20.3 فیصد بڑھ کر 350 ارب یوآن جبکہ درآمدات کی مالیت 4.1 فیصد اضافے سے 216 ارب29کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں۔
آنہوئی اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ساتھ ممالک اور خطوں کے درمیان تجارت 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصداضافے سے153ارب 54کروڑ یوآن تک بڑھ گئی۔ صوبے اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے دیگر رکن ممالک کے درمیان تجارت کا حجم گزشتہ سال کی نسبت14.2 فیصد اضافے کے ساتھ 150ارب91کروڑیوآن تک پہنچ گیا۔