• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سنکیانگ سے قازقستان کے لئے فضائی مال بردار روٹ کا آغازتازترین

January 12, 2023

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارخطے کے دارالحکومت ارمچی کے ارمچی دی وا پو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک مال بردار طیارے نے قازقستان کے اکتوبے کے لئے اڑان بھری۔

اس سے ارمچی کو قازقستان سے ملانے والے سرحد پار ای کامرس آل کارگو ہوائی روٹ کا باضابطہ آغاز بھی ہوگیا۔

اس میں بھیجے جانے والے سامان کا مجموعی حجم 15ٹن اور مالیت 2 کروڑ 47 لاکھ 40 ہزار یوآن (تقریباً 36 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز) تھی۔ اس میں روزمرہ ضروریات کی اشیا جیسا کہ کپڑے ، جوتے اور بیگ وغیرہ شامل تھے۔

چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں توانائی کا فروغ دینے والی ائیرروٹ کی کیرئیر کمپنی  رواں سال 22 جنوری کو چینی قمری سال نو سے قبل 2 خصوصی پروازیں چلائے گی۔