• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صنعتی نفع میں ابتدائی 9 ماہ میں 2.3 فیصد کمیتازترین

October 27, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑی صنعتی اداروں کے نفع میں رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران  گزشتہ برس کی نسبت 2.3 فیصد کمی ہوئی۔

جمعرات کے روز قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 27 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالرز) سالانہ کاروباری آمدن والے صنعتی اداروں نے اس عرصے میں مجموعی طور پر 62.4 کھرب یوآن نفع کمایا۔

قومی بیورو برائے شماریات نے بتایا کہ ان صنعتی اداروں کی مجموعی آمدن میں اس عرصے کے دوران اضافہ ہوا اوریہ گزشتہ برس کی نسبت 8.2 فیصد بڑھ کر 1001.7 کھرب یوآن ہوگئی۔

قومی بیورو برائے شماریات کے سینئر شماریات دان ژو ہونگ نے کاروباری منافع کے ڈھانچے میں بہتری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی دوست پالیسیوں کے سبب صنعتی اداروں میں بحالی رفتار پکڑرہی ہے۔

قومی شماریات بیورو نے کہا ہے کہ جنوری سے ستمبر کے دوران 41 میں سے 19 بڑی صنعتوں کے منافع میں اضافہ ہوا ۔ الیکٹریکل مشینری اور اشیاء سازی کے شعبے کا منافع گزشتہ برس کے مقابلے میں 25.3 فیصد بڑھا جبکہ تیل و گیس کی تلاش کی صنعت کے نفع میں اضافہ 112 فیصد تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق ستمبر کے اختتام تک ان صنعتی اداروں کے پاس 1526.4 کھرب یوآن مالیت کے اثاثے تھے جو ایک برس قبل کی نسبت 9.5 فیصد زائد ہے۔