بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے صنعتی اداروں کے منافع میں 2022 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 2.1 فیصد کمی ہوئی۔
قومی بیورو برائے شماریات نے منگل کے روز بتایا کہ کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالرز) آمدن رکھنے والی کمپنیوں کو اس عرصے میں مشترکہ طور پر 55.3 کھرب یوآن کا نفع ہوا۔
قومی بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق اس عرصے میں ان کمپنیوں کی مشترکہ آمدن میں تیزرفتار ترقی کی رفتار برقرار رہی اور یہ گزشتہ برس کی نسبت 8.4 فیصد بڑھ کر 878.9 کھرب یوآن ہوگئی۔
قومی بیورو برائے شماریات کے سینئر شماریات دان ژو ہونگ نے کاروباری منافع کا ڈھانچہ بہتر ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اجناس کے نرخ کو بڑھنے سے روکنے کے سبب نچلی سطح کے پیداواری اداروں پر دباؤ کم ہوا ہے۔
جنوری سے اگست کے درمیان 41 میں سے 16 بڑی صنعتوں کے منافع میں اضافہ ہوا۔
الیکٹریکل مشینری اور مینوفیکچرنگ شعبے کا نفع گزشتہ برس کی نسبت 20.9 فیصد بڑھا جبکہ کیمیائی خام مال اور کیمیائی مصنوعات کی تیاری کے منافع میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔
ژو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کھپت بڑھانے بارے کئی اقدامات کے سبب روزمرہ اشیا کی مینوفیکچرنگ کے منافع میں مسلسل بہتری ہوئی ہے۔