بیجنگ (شِنہوا) چین کے سینئرقانون ساز ژاؤ لیجی نے جمعرات کو بیجنگ میں یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لاکالے پو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو بڑھانے پر زور دیاگیا۔
نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ ژاؤ نے کہا کہ 35 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات بین الاقوامی منظر نامے میں ہونے والے تبدیلیوں کے ہرامتحان میں پورا اترے اور پرامن بقائے باہمی اورمختلف سیاسی نظاموں اور معاشی سائز والے ممالک کے درمیان یکساں مفاد پر مبنی تعاون کا ایک نمونہ بن گئے ہیں۔
ژاؤ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت نے بدھ کو مشترکہ طورپر دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا، جوایک اہم سنگ میل ہے،دونوں ممالک کو دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے احترام، اعتماد اور ایک دوسرے کی حمایت اور مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کو اعلیٰ معیار میں تعمیر کرنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان قانون سازی تبادلوں کی 65 ویں سالگرہ منائی جائے گی، ژاؤ نے کہا کہ چین کی این پی سی روایتی دوستی کو جاری رکھنے اور یوراگوئے کی جنرل اسمبلی کے ساتھ گہرے تبادلوں کے لیے تیار ہے، اور دو طرفہ عملی تعاون کے لیے ٹھوس قانونی ضمانت فراہم کرے گی۔