• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سینئر قانون ساز کی ایرانی سفارتخانے میں آمد،مرحوم ایرانی صدرکے انتقال پر اظہار تعزیتتازترین

May 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا) نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی ہونگ ژونگ نے بیجنگ میں ایرانی سفارت خانے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لی نے صدر رئیسی کی المناک موت پر ایران کی حکومت اور عوام سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر لی ہونگ ژونگ نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام  دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور چین ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانےکے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

ایرانی سفیر محسن بختیار نے تعزیت کے لیے لی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔