چین کے سیچھوآن میں زلزلے سے اموات کی تعداد 88 ہو گئیتازترین
September 09, 2022
چھینگ ڈو(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن کی کاؤنٹی لوڈنگ میں پیر کے روز آنیوالے 6.8 شدت کےزلزلے سے ہونیوالی اموات کی تعداد 88 تک پہنچ گئی ہے اور 30 افراد بدستور لاپتہ ہیں۔
ریسکیو ہیڈکوارٹرز نےجمعہ کے روز بتایا کہ آج دوپہر تک رپورٹ ہونیوالی اموات میں سے لوڈنگ کاؤنٹی ،گانژی تبتی خود مختار پریفکچر سے 50 اور شی میآن کاؤنٹی ، یا آن شہر سے 38 اموات سامنے آئی ہیں۔
30 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور 400 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے 38 کی حالت سنگین اور 11 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
چائنہ زلزلہ نیٹ ورکس سنٹر کے مطابق گانژی کی کاؤنٹی لوڈنگ میں زلزلہ پیر کے روز دوپہر 12 بجکر 52 منٹ پر آیا تھا۔