شینژین (شِنہوا) چین کے جنوبی شہرشینژین اور سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے درمیان گزشتہ روز براہ راست مسافرپروازیں شروع ہوگئیں۔ یہ شینژین سے مشرق وسطیٰ کے لیے پانچواں براہ راست فضائی روٹ ہے۔
پہلی پرواز200 سے زیادہ مسافروں کو لے کرریاض کے لیے روانہ ہوئی،نشستوں کی مجموعی گنجائش کے 80 فیصد سے زیادہ مسافروں میں بنیادی طورپرکاروباراورخدمات کے شعبے سے وابستہ افراد اور سیاح شامل تھے۔
چائنہ سدرن ایئر لائنزکی جانب سے اس مسافرروٹ پرہفتے میں دوبار، پیراور جمعہ کوایئربس اے 330 کی پروازیں چلائی جائیں گی،پرواز کا دورانیہ تقریباً نو گھنٹے اور 30 منٹ ہے۔
ریاض کے علاوہ شینژین سے مشرق وسطیٰ میں قاہرہ، دبئی، تل ابیب اور تہران کے لیے براہ راست مسافر پروازیں چلائی جارہی ہیں۔بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پرپیش رفت کے بعد چین اور سعودی عرب معاشی ، تجارتی، ثقافتی وسیاحتی شعبوں میں قریبی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔