• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے شہر شیامن میں برکس قلبی صحت مرکز کا آغازتازترین

October 03, 2022

شیامن(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں عالمی یوم قلب کے موقع پر برکس کارڈیو ویسکولر ہیلتھ انوویشن سنٹر (برکس قلبی جدید صحت مرکز) کا افتتاح کیا گیا۔

یہ مرکز شیامن یونیورسٹی سے منسلک کارڈیو ویسکولر ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے۔

 اسپتال کے صدر وانگ یان کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ دل کی شرح اموات کو کم کرنے کے لیے برکس ممالک کے درمیان امراض قلب کے علاج کے حوالے سے تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

برکس ممالک میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

وانگ نے کہا کہ یہ مرکز تعاون کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جن میں دل کی صحت کے لیے بین الاقوامی طبی خدمات فراہم کرنا، ٹیلنٹ کی تربیت کو فروغ دینا اور ان ممالک کے درمیان تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینا شامل ہیں۔

اس مرکز کے تحت شیامن میں امراض قلب کے علاج کی تربیت کے لیے برکس ممالک سے آٹھ سے دس اسکالرز کو بھرتی کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب کے دوران، اسپتال اور بھارت کے سب سے بڑے میڈیکل گروپس میں سے ایک، اپالو ہاسپٹلز گروپ کے ساتھ، طبی ٹیکنالوجی، طبی تحقیق، ٹیلنٹ ٹریننگ، تعلیمی تبادلوں اور سمارٹ اسپتال میں تعاون کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کیے گئے۔