• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے شمال مشرقی صوبے سے کانسی کے دور کی نوادرات دریافتتازترین

December 02, 2022

چھانگ چھون(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں کانسی کے عہد سے تعلق رکھنے والے ایک مقام سے 100 سے زائد نوادرات اور 24 مکانات، مقبروں اور گڑھوں کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔

جیلن کے ثقافتی آثاراورآثار قدیمہ کے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق  اس سال اس مقام پر 547.5 مربع میٹر کے نئے کھدائی والے علاقے میں 24 مکانات، مقبروں اور گڑھوں  کے آثار اور مٹی  اور پتھر کے برتن، ہڈیوں سے بنی اشیاء، سیپیوں اور دھات سے بنے برتن دریافت ہوئے ہیں۔نوادرات میں زیادہ تر مٹی کے برتن ہیں جن کی ظاہری شکل ایک قدیم برتن، تپائی، کپ، پیالہ وغیرہ سے ملتی جلتی ہے۔ مٹی کے برتنوں کے تقریباً 1لاکھ  ٹکڑے بھی دریافت ہوئے ہیں۔ 

نونگانگ کاونٹی کے گاؤں شیاؤچھینگ ژی میں واقع ویزیلی نامی مقام مجموعی طور پر تقریباً1لاکھ مربع میٹر پر محیط ہے۔ماہرین آثار قدیمہ2019 سے اس جگہ پرکھدائی اور تحقیقی کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہاں سے 500 سے زیادہ آثاردریافت ہوچکے ہیں۔