• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے شمال مشرقی شہر سے لاس اینجلس کیلئے نئی کارگو فلائٹ سروس کا آغازتازترین

August 23, 2022

ہاربن(شِنہوا)چین کےشمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن سے پیر کی شام ایک بوئنگ 787-9 ہوائی جہاز 41.4 ٹن سامان کے ساتھ امریکہ کے شہر لاس اینجلس کیلئے روانہ ہو گیا ہے جو نئی کارگو فلائٹ سروس کے آغاز کو ظاہرکرتا ہے۔

کارگو سروس کے آپریٹر حئی لونگ جیانگ لونگ یو لیان انٹرنیشنل لاجسٹکس کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ اس نے فضائی روٹ پر پیر ، بدھ اور جمعہ کو شیڈول 3 پروازوں کاآغاز کیا ہے۔ ہر پرواز میں زیادہ سے زیادہ 45 ٹن سامان لے جانے کی صلاحیت موجود ہےاور اس میں تقریباً 11 گھنٹے لگتے ہیں۔

حئی لونگ جیانگ ایئرپورٹ مینجمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ہاربن ۔ لاس اینجلس فلائٹ کے ذریعے کی جانیوالی فضائی ترسیل میں سرحد پار ای کامرس سامان اور عمومی تجارتی سامان شامل ہیں۔ پہلی پرواز کیلئے بنیادی طور پر کپڑوں اور الیکٹرانک لوازمات کو طیارے پر لادا گیا ہے۔

چین اور امریکہ کے مابین مختصر فضائی راستہ ہونےکے باعث ہاربن شہر بین البراعظمی فضائی لاجسٹکس نیٹ ورک میں جنوب مشرقی ایشیا سے شمالی امریکہ تک فضائی راستوں کے سٹاپ اوور کیلئے موزوں ترین ہے۔

ایئرپورٹ کمپنی ہوائی اڈے کو بین الاقوامی مال بردار نقل و حمل کا مرکز اور یورپ و شمالی امریکہ کے علاقوں سے منسلک لاجسٹک ٹرانزٹ بیس بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔