• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے شین ژین میں بین الاقوامی ثقافتی صنعتوں کا میلہ اختتام پذیر ہو گیاتازترین

January 03, 2023

شین ژین(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شین ژین میں 18 واں چائنہ(شین ژین) بین الاقوامی ثقافتی صنعتی میلہ (آئی سی آئی ایف) اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

میلے کے مقام پر 1 لاکھ سے زائد ثقافتی صنعتوں کی نمائش کی گئی اور ثقافتی صنعت میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کے 4 ہزار سے زائد منصوبوں کی نمائش اور تجارت کی گئی ہے۔ مرکزی مقام، ذیلی مقام اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کرنیوالے افراد کی مجموعی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ رہی ہے۔

28 دسمبر کو شروع ہونیوالے اس سال کے آئی سی آئی ایف کا بیک وقت آف لائن اور آن لائن دونوں جگہوں پر انعقاد کیا گیا تھا۔ 6 نمائشی ہالز پر مشتمل مرکزی مقام شینزین ورلڈ ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں واقع تھا جس کا رقبہ 1 لاکھ 20 ہزار مربع میٹرز تھا۔ نمائش میں 2 ہزار 532 سرکاری وفود، ثقافتی اداروں اور کاروباری اداروں نے آف لائن جبکہ دیگر 870 اداروں اور کاروباری کمپنیوں نے آن لائن شرکت کی۔

میلے میں "کلچرل چائنہ" کی ایک خصوصی نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ میلے میں ثقافتی ترقی، اختراعات اور تخلیقی ڈیزائن میں چین کی کامیابیوں کی نمائش پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔