• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے شی زانگ سے 14.6 ارب کلو واٹ آور صاف توانائی خطے سے باہر منتقلتازترین

September 30, 2024

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار خطے سے 2015 سےلے کر گزشتہ ماہ 30 اگست تک 14.6 ارب کلو واٹ آوور صاف توانائی خطے سے باہر منتقل ہوئی۔

اسٹیٹ گرڈ شی زانگ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بجلی چین کے دیگر خطوں میں صوبائی سطح کے علاقوں کو منتقل کی گئی جس سے معیاری کوئلے کے استعمال میں تقریبا 44 لاکھ 80 ہزار ٹن جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں بالترتیب تقریبا 1 کروڑ 11 لاکھ 70 ہزار اور 3 لاکھ 40 ہزار ٹن کی کمی ہوئی۔

حالیہ برسوں میں شی زانگ کے پاور گرڈ میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ اگست تک خطے کے پاور گرڈ کی تعمیر میں مجموعی سرمایہ کاری تقریبا 85.6 ارب یوآن (تقریبا 12.21 ارب امریکی ڈالر) جبکہ کل تنصیب شدہ صلاحیت تقریبا 68 لاکھ 20 ہزار کلوواٹ  تک پہنچ چکی تھی جو 2012 کے نسبت تقریبا 58 لاکھ کلوواٹ زائد ہے۔

شی زانگ کے پاس سورج اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے وافر وسائل موجود ہیں اس نے 2015 میں پہلی بار صوبائی سطح کے علاقوں میں بجلی کی ترسیل شروع کی تھی۔

شی زانگ کے پاس اب توانائی کا ایک جامع نظام ہے جس میں پن بجلی سب سے اہم ذریعہ ہے جبکہ اس کے علاوہ جیوتھرمل ، ہوا اور شمسی توانائی بھی موجود ہے۔