• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سب سے زیادہ اناج پیدا کرنے والے صوبے میں مشینی کاشتکاری کا خواب شرمندہ تعبیرتازترین

November 07, 2022

ہاربن (شِنہوا) چین میں سب سے زیادہ اناج پیدا کرنے والے صوبہ حئی لونگ جیانگ ایک مزید شاندار فصل کی کٹائی کے لئے تیار ہے۔ اس صوبے میں فصل کی کاشت اور کٹائی میں مشینوں کا استعمال 98 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

صوبائی محکمہ زراعت اور دیہی امور کے مطابق چین میں حئی لونگ جیانگ مسلسل 12 برس اناج کی پیداوار میں سرفہرست رہا ہے۔ رواں سال اناج کی کاشت کا رقبہ 21 کروڑ 80 لاکھ مو ( 1 کروڑ 45 لاکھ ہیکٹر) سے زائد رہا ہے۔

صوبائی محکمہ نے کہا کہ صوبے میں کاشتکاری میں مشینری کے استعمال کی مکمل شرح قومی اوسط سے تقریباً 25 فیصد پوائنٹس زائد ہے جس سے یہ ملک میں اول نمبر پر ہے۔

موسم خزاں کی فصل کاٹنے سے قبل صوبائی حکام نے 20 لاکھ زائد ٹریکٹرز، ہارویسٹرز اور دیگر کٹائی کی مشینز کی اوورہالنگ کی اور 1 لاکھ 24 ہزار افراد کو تربیت دی گئی۔

صوبائی محکمہ زراعت و دیہی امور کے مطابق اس وقت موسم سرما میں مکئی کے کچھ رقبے کو چھوڑ کر صوبے بھر میں کٹائی مکمل ہو چکی ہے۔  رواں سال اناج کی پیداوار کے اعدادوشمار فی الوقت دستیاب نہیں ہیں۔

زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے سبب حئی لونگ جیانگ میں اناج کی جامع پیداواری صلاحیت میں مسلسل بہتری ہوئی ہے۔

یہاں 2016 میں اناج کی کل پیداوار 74.16 ارب کلوگرام تھی جو 2021  میں بڑھ کر 78.7 ارب کلوگرام ہوچکی ہے۔