• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ساتھ رابطوں کے فروغ کے لیے امریکی یونیورسٹی نے ہیلن فوسٹر سنو کلچرل سنٹر قائم کردیاتازترین

October 10, 2022

سیڈر سٹی، امریکہ (شِنہوا)امریکی ریاست یوٹاہ کے شہر سیڈر میں سدرن یوٹاہ یونیورسٹی کے زیراہتمام ہیلن فوسٹر سنو کلچرل سنٹرکے قیام کے لیے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس کا مقصد چینی زبان اور ثقافت کے اشتراک کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

اس مرکز کا نام امریکی صحافی ہیلن فوسٹرسنو کے نام پر رکھا گیا ہے، ہیلن فوسٹرنے 1930 کی دہائی میں چین میں صحاٖفتی ذمہ داریاں ادا کی تھیں۔ وہ ریڈ سٹار اوورچائنہ کے مصنف ایڈگرسنو کی اہلیہ تھیں۔  سیڈر سٹی میں پیدا ہونے والی، ہیلن فوسٹر سنو 1931 میں چین گئی تھیں، جہاں انہوں نے چینی انقلاب کے واقعات کودستاویزی شکل دینے میں مدد کی۔ سدرن یوٹاہ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ مرکز چینی زبان اور ثقافت سکھانے، چین سے متعلق تحقیق اور یوٹاہ چین اقتصادی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں چینی سفارتخانے کے وزیر جِنگ چھوآن نے کہا کہ سنو کی کہانی بہت سے چینی لوگ جانتے ہیں اور انہیں چین اور امریکہ کے درمیان تعلق قائم کرنے والی خاتوں کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔

جِنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مرکز چینی زبان سیکھنے کے لیے ایک اسکول،چین کی ثقافت کو متعارف کرانے کے لیے ایک میوزیم، چین سے متعلق تحقیق کو فروغ ،یوٹاہ-چین اقتصادی ترقی میں اضافے کے لیے ایک رابطے  اور امریکی اور چینی شہریوں کو جوڑنے کے لیے ایک پل کا کردار اداکرے گا۔