• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ساتھ انفراسٹرکچر میں تعاون کانگو کے عوام کے لیے فائدہ مند ہے، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگوتازترین

May 25, 2023

کن شاسا (شِنہوا) ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) کے وزیر مملکت برائے انفراسٹرکچر اینڈ پبلک ورکس الیکسس گیسارو موونی نے کہا ہے کہ ڈی آر سی اور چین کے درمیان بنیادی ڈھانچے کے تعاون سے کانگو کے عوام کے لئے بامعنی نتائج اور عملی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

ڈی آر سی کے صدر فیلکس شیسیکیڈی کے 24 سے 29 مئی تک چین کے سرکاری دورے سے قبل کانگو حکومت کے وفد کے رکن موونی نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں دونوں ممالک کے درمیان بنیادی ڈھانچے کے تعاون کی تعریف کی۔

موونی نے کہا کہ 1970 کی دہائی کے بعد سے  چینی حکومت نے پیپلز پیلس ، قومی اسمبلی و سینیٹ  اور شہدا اسٹیڈیم جیسے منصوبوں کی تعمیر میں مدد کی ہے۔

پیپلز پیلس وہ جگہ ہے جہاں بڑی سیاسی تقر یبات کا انعقاد ہوتا ہے جبکہ شہدا اسٹیڈیم میں 80 ہزار افراد کی گنجائش ہےجہاں  اکثر مختلف اہم تقریبات منعقد ہوتی ہیں لہذا یہ منصوبے چین اور کانگو کے بنیادی ڈھانچے کے تعاون کی امنگوں کی گواہی دیتے ہیں۔

  انہوں نے مزید کہا کہ 2020 میں چین کی امداد سے چلنے والا ہاٹ کٹانگا جنرل ڈیمونسٹریشن ہسپتال اس طرح کے تعاون کی ایک اور مثال ہے۔

موونی کے مطابق چین کی امداد سے چلنے والا سینٹرل افریقن کلچرل اینڈ آرٹس سینٹر کا منصوبہ انہیں سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔ اس منصوبے کو چین کی مدد سے افریقہ کے سب سے اہم اقدامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور توقع ہے کہ یہ سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔

موونی نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لئے ایک مز ید علمبردار منصوبہ ہے جبکہ وہ آرٹ سینٹر کی تعمیراتی پیش رفت پر گہری نظر رکھتے ہیں۔