ساؤ پاؤلو (شِنہوا) برازیل کے نائب صدر جیرالڈو الکمین نے کہا کہ 2024 میں چین کے ساتھ دوطرفہ تجارت ریکارڈ سطح پر پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ برازیل کا "نیو انڈسٹریلائزیشن" پروگرام، توانائی کے ذرائع میں تبدیلی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر چینی سرمایہ کاروں کو نئے مواقع مہیا کرے گی۔
برازیل ۔ چین کاروباری کونسل سیمینار کی اختتامی تقریب سے لائیو اسٹریم کے ذریعے خطاب میں الکمین نے کہا کہ برازیل کا اہم ترین تجارتی شراکت دار چین ہے۔ اس سیمنیار کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ منانے اور تجارت، سرمایہ کاری اور پائیداری میں مستقبل کے تعاون کی تلاش کے لئے کیا گیا تھا۔
ترقی ، صنعت اور بیرونی تجارت کے وزیر الکمین نے سرمایہ کاری میں بڑھتے مواقع پر زور دیا جو برازیل کی نئی صنعتی ترقی چین کو مہیا کر رہی ہے۔
انہوں نے نیو انڈسٹریلائزیشن پروگرام، توانائی کے ذرائع سے کاربن کے خاتمےاور گروتھ ایکسلیریشن پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس پیشرفت کرنے کے لئے کئی آپشنز موجود ہیں۔
آخر میں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ برازیل اور چین مشترکہ اقدار رکھتے ہیں جس میں ترقی ، جامع پن اور امن کا عزم بھی شامل ہے۔