• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ساحلی شہر شیامن کی آسیان ممالک کے ساتھ تجارت میں زبردست اضافہتازترین

November 01, 2022

شیامن(شِنہوا) چین کے ساحلی شہر شیامن کی 2022 کے پہلے نو ماہ میں آسیان ممالک کے ساتھ تجارت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ شیامن کسٹمزکے مطابق جنوری سے ستمبر تک آسیان ممالک کے ساتھ اس شہر کی مجموعی درآمدی و برآمدی کاروبار کی مالیت 132ارب70کروڑ یوآن(تقریباً18ارب 20کروڑڈالر) تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.5 فیصد زیادہ ہے۔ برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 14.2 فیصد اضافے کے ساتھ 54ارب 60کروڑ  یوآن جبکہ درآمدات 13.1 فیصد بڑھ کر 78ارب 10کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں۔اس عرصے کے دوران، زرعی مصنوعات، کوئلہ اور ایلومینیم دھات  اہم درآمدی اشیاء  جب کہ بڑی برآمدی اشیاء میں مکینیکل سامان اور افرادی قوت و محنت سے متعلقہ  مصنوعات شامل تھیں۔