• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ٹرسٹ شعبے میں تیسری سہ ماہی کے دوران توسیعتازترین

December 29, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ٹرسٹ شعبہ میں  اس صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق  رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران  مسلسل توسیع ہوئی ہے۔ 

چائنہ ٹرسٹی ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق  ٹرسٹ اثاثوں  کے  بقایا جات کا حجم  ستمبر کے آخر میں 210 کھرب 70 ارب یوآن (تقریباً 30 کھرب 30 ارب امریکی ڈالر) تک  پہنچ گیا ہے جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 3.08 فیصد زیادہ ہے۔ سہ ماہی کی بنیاد پر اثاثوں کی قدر میں 0.17 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ٹرسٹ سرمایہ کاری کے لحاظ سے اس رقم کا سب سے بڑا حصہ یعنی  26.33 فیصد صنعتی اور تجارتی اداروں کو گیا جو حقیقی معیشت کے لیے اس شعبے کی مسلسل حمایت کی نشاندہی کرتا ہے۔

سیکیورٹیز اور بانڈز میں سرمایہ کاری بالترتیب 4.31 فیصد اور 21.77 فیصد رہی اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے نے مجموعی  سرمایہ کاری کا 8.53 فیصد حاصل کیا۔