چین کے ٹرسٹ شعبے میں دوسری سہ ماہی کے دوران اضافہتازترین
September 12, 2022
بیجنگ (شِنہوا) چین کے ٹرسٹ شعبے میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران مستحکم توسیع کا سلسلہ جاری رہا۔
چائنہ ٹرسٹی ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جون کے اختتام تک بقایا ٹرسٹ اثاثوں کی مالیت 211.1 کھرب یوآن (30.6 کھرب امریکی ڈالرز) ہوچکی تھی، جو ایک برس قبل سے 471.5ارب یوآن زائد یا 2.28 فیصد زائد ہے، جبکہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں یہ 4.7 فیصد بڑھ کر 948.3 ارب یوآن ہوگئی۔
ٹرسٹ کی سرمایہ کاری کے لحاظ سے رقم کا سب سے بڑا حصہ یعنی 26.37 فیصد صنعتی و تجارتی کاروباری اداروں کو گیا، جو اس شعبے کی حقیقی معیشت میں مسلسل تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
سکیورٹیزاوربانڈز میں سرمایہ کاری بالترتیب 4.52 فیصد اور 19.7 فیصد رہی، جبکہ جائیداد کے شعبے کو کل سرمایہ کاری کا 9.53 فیصد حصہ ملا۔