• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے وسطی صوبے سے 5ہزار سال قدیم مکانات کے کھنڈرات دریافتتازترین

November 29, 2022

ژینگ ژو(شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہینان کے گاؤں یانگ شاؤ سے 5ہزار سال قدیم مکانات  کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں۔

 کھدائی کے انچارج،ہینان پراونشل انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل ہیریٹیج اینڈ آرکیالوجی کے لی شی وئی نے بتایا کہ 130 مربع میٹر سے زیادہ جگہ پر قائم یہ گھر کسی زمانے میں ایک بڑی عمارت تھی جس کی دیواریں مٹی سے بنائی گئی تھیں۔ قیاس آرائیوں کے مطابق، یہ گھر یانگ شاؤ ثقافت کے آخری دور سے تعلق رکھتا ہے۔

لی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ 1921 میں یانگ شاؤ گاؤں میں کھدائی کے بعد سے بڑے مکانات کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں۔ یہاں سے ملنے والی معلومات یانگ شاو ثقافتی دور کے دوران مکانات کی اقسام، اشکال اور تعمیراتی تکنیک کا مطالعہ کرنے کے لیے نیا مواد فراہم کرسکتی ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ نے اس مقام پر چار مصنوعی خندقیں اور ثقافتی آثار کی ایک بڑی تعداد  بھی دریافت کی ہے جس میں ایک جیڈ ٹوماہاک بھی شامل ہے جو فوجی طاقت کی علامت ہے۔