• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ویکسین ریگولیٹری نظام نے عالمی ادارہ صحت کے تازہ جائزہ کو منظور کر لیاتازترین

August 24, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ویکسین ریگولیٹری نظام نے ویکسین کی حفاظت، معیار اور تاثیر بارے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا ایک جائزہ پاس کرلیا ہے۔

قومی ویکسین ریگولیٹری نظام بارے عالمی ادارہ صحت کا جائزہ عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ جائزہ ہے جس میں سائنسی اور جامع انداز میں کسی ملک میں ویکسین ضابطوں کی سطح کی جانچ کی جاسکتی ہے۔

چین نے 2011 اور 2014 میں بھی ایسے ہی جائزے پاس کئے تھے۔

چین میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے گوڈین گالے کے مطابق چین کے ویکسین ریگولیٹری نظام نے تازہ ترین جائزہ پاس کرلیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں ویکسین کا ایک مستحکم ریگولیٹری نظام موجود ہے جو اس بات کو یقینی بناسکتا ہے کہ چین میں تیار کردہ، درآمد کردہ یا تقسیم کی جانے والی ویکسین قابل کنٹرول معیار، محفوظ اور مئو ثر ہیں۔

نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ ہوانگ گو نے کہا کہ چین کے لئے عالمی ادارہ صحت کا تازہ ترین کامیاب جائزہ چینی ویکسینز کی برآمد کے لیے سازگار حالات بھی پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین مستقبل میں دنیا بھر اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی رسائی اور ارزاں فراہمی میں مزید تعاون کرسکتا ہے۔