• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ہوانگ شان پہاڑ پر مشہور صنوبر کے درخت کا جامع معائنہتازترین

October 14, 2022

ہیفے (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی میں ہوانگ شان پہاڑ پر واقع مشہور شناخت مہما نوں کو خوش آ مدید کہنے والے صنوبر کا مکمل معائنہ شروع کردیا گیا ہے جس کا مقصد ہزار سال پرانے اس درخت کو بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے۔

یونیسکو کے عالمی ورثہ مقام پر 1 ہزار 600 میٹر بلندی پر واقع اس 10 میٹر اونچے صنوبر کے درخت کی جڑیں چٹانوں سے نکلی ہیں۔

اس کی سب سے زیادہ بڑی خصوصیت ایک لمبی شاخ ہے جو خوش آمدید کہتے بازو کی طرح پھیلی ہوئی ہے۔

خوبصورت علاقے ہوانگ شان پہاڑ کی انتظامیہ کے ایک انجینئر وو یی جن نے بتایا کہ درخت کی نشوونما بارے جاننے کے لئے ہر 6 ماہ بعد ایک مکمل معائنہ کیا جاتا ہے ۔ یہ سلسلہ 1998 سے شروع ہوا تھا اور یہ اس کا 5 واں معائنہ ہے جو اکتوبر کے اختتام تک جاری رہے گا۔

نشوونما کی تشخیص، ماحول میں بہتری، اینٹی کوروشن ، بحالی ، تنے کو تقویت، اور غیرضروری حصے کو کاٹنے کا کام اسی عرصے میں کیا جائے گا۔

پورے درخت کو  ڈھانپ کر ایک عا رضی  دیا گیا ہے۔

پلانٹ فزیالوجی اور دیگر متعلقہ شعبوں کے کثیرشعبہ جاتی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم معائنہ اور جانچ کرکے صنوبر کے تحفظ بارے ایک جامع منصوبہ تیارکرے گی۔

وو نے بتایا کہ ہوانگ شان پہاڑ پر موجود کچھ دیگر پرانے اور مشہوردرختوں کا معائنہ بھی رواں سال کیا جائے گا۔