• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ننگشیا کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کاعطیہتازترین

October 03, 2022

ین چھوآن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خودمختار خطے نے سیلاب پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد کیلئے اپنے دوست صوبہ پنجاب کو 17 لاکھ50ہزار یوآن(تقریباً 5 کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار719 پاکستانی روپے) مالیت کا امدادی سامان عطیہ کیا ہے۔

امدادی سامان میں 4 کروڑ 78 لاکھ 32 ہزار 616 روپے مالیت کے 100 خیمے ، 10 ہزار لحاف اور اڑھائی لاکھ یوآن (79 لاکھ 72 ہزار102.7 پاکستانی روپے ) کی نقد امداد شامل ہے۔

ننگشیا کےدارالحکومت ین چھوآن میں ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ تقریب میں پنجاب کے چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ ننگشیا کی جانب سے انتہائی مفید ، کارآمد اور بروقت امدادی سامان عطیہ کیا گیا ہے۔

سامان پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ذریعے پنجاب پہنچے گا۔