• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے نائب صدر کی میکسیکو کی وزیر خارجہ سے ملاقاتتازترین

December 06, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں میکسیکو کی وزیر خارجہ ایلیسیا بارسینا سے ملاقات کی ہے۔

بدھ کو ہونے والی ملاقات میں ہان نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی کے تحت چین اورمیکسیکو کے تعلقات اعلیٰ سطح پر باہمی امور میں تعاون کو برقرار رکھے ہوئے ہیں جو تیزی سے تزویراتی، تکمیلی اور باہمی طور پر فائدہ مند شکل اختیار کررہے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال چین میکسیکو جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کی 10ویں سالگرہ ہے ہان نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے، سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط  اور ایک دوسرے کی بھرپور حمایت ، عملی تعاون کو مستحکم اور لوگوں کے درمیان تفہیم کو بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین میکسیکو کا اس حوالے سے خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ اپنی ترقیاتی حکمت عملی کو چین کے تصورات اور اقدامات کے ساتھ مربوط کرے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جا سکے۔