• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے نائب صدر کی کینیڈا کے سابق وزیر اعظم سے ملاقاتتازترین

November 01, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بدھ کو بیجنگ میں کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جین کریٹین سے ملاقات کی۔

ہان ژینگ نے جین کریٹین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ چینی عوام کے دیرینہ اور ایک اچھے دوست ہیں۔ آپ نے بطور وزیر اعظم جو دس سال خدمات انجام دیں وہ دو طرفہ تعلقات کی 'سنہری دہائی' تھی اورعہدہ چھوڑنے کے بعد  بھی آپ نے چین-کینیڈا دوستی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے نصف صدی سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے ہان نے کہا کہ چین اور کینیڈا کے مضبوط اور مستحکم تعلقات نہ صرف دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی مفادات کو پورا کرتے ہیں بلکہ عالمی امن اور ترقی میں بھی معاون ہیں۔

چینی نائب صدر نے مزید کہا کہ اثر و رسوخ کے حامل بڑے ممالک کے طور پر، چین اور کینیڈا کو موسمیاتی تبدیلی اور دیگر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

اصلاحات اور کھلے پن کی چین کی بنیادی ریاستی پالیسی کے حوالے سے ہان نے کینیڈین کمپنیوں کی چین میں سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع میں اشتراک کا خیرمقدم کیا۔