• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے نائب وزیر اعظم کی ناروے کے وزیر خارجہ سے ملاقاتتازترین

February 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیو شیانگ نے  بیجنگ میں ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایدے سے ملاقات کی۔منگل کو ہونے والی ملاقات کے دوران  اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ رواں سال چین اور ناروے کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، ڈنگ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دیں، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مسلسل ،پائیداراور مستحکم طور پر ترقی دیں۔  ڈنگ نے کہا کہ چین اعلیٰ سطح پر معاشی کھلے پن کے لیے پرعزم اور ناروے کے ساتھ   اپنی وسیع مارکیٹ کے مواقعوں کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ناروے چینی کاروباری اداروں کے لیے کھلا، منصفانہ، شفاف اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرتا رہے گا۔