شنگھائی(شِنہوا) چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں کمیونٹی ہیلتھ سروس سنٹرز میں سمال مالیکیول کوویڈ-19 کی ادویات کا استعمال شروع کردیاگیا ہے۔
ایسے وقت میں جب چین نے اپنے وبائی ردعمل کی پالیسی میں ردوبدل کیا ہے وہ ادویات کی ترقی ، پیداوار اور سپلائی کو تیز کرنے کے لیے تیز رفتار اور ٹھوس اقدامات کر رہا ہے، تاکہ کوویڈ-19 کے کیسز کے بہتر علاج کی ضمانت دی جا سکے۔
چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے ضلع من ہانگ میں کمیونٹی ہیلتھ سروس سنٹر میں ایک فارماسسٹ نسخہ کے مطابق الماری سے ادویات نکال رہاہے ۔(شِنہوا)
چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے ضلع من ہانگ میں طبی شعبے کے سربراہ وانگ لیون(دائیں)اورنرسنگ مرکزکے عملے کی رکن کمیونٹی ہیلتھ سروس سنٹرمیں سمال مالیکیول کوویڈ-19ادویات کی تقسیم کی فہرست چیک کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے ضلع من ہانگ کے کمیونٹی ہیلتھ سروس سنٹرمیں ایک مریض اپنا اندراج کرتے ہوئے۔(شِنہوا)