بیجنگ(شِنہوا) چین کےمرکزی بینک نے یورپین سنٹرل بینک(ای سی بی) کے ساتھ دو طرفہ کرنسی کے تبادلے کے معاہدے کی تجدید کی ہے۔
پیپلزبینک آف چائنہ (پی بی او سی) کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس معاہدے کا پیمانہ 3 کھرب 50 ارب یوآن(تقریباً 49 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر) یا 45ارب یورو ہے۔ یہ معاہدہ 3 سال کیلئے مؤثر ہو گا۔
پی بی او سی نے کہا کہ معاہدے کی تجدید سے دو طرفہ مالی تعاون کو گہرا کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور مالیاتی منڈی کے استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
کرنسی تبادلہ کے تحت یہ دیکھا جاتا ہے کہ دو فریق اتار چڑھاؤ سے بچتے ہوئے پہلے سے طے شدہ شرح پر غیر ملکی کرنسی کی ایک خاص مقدار کے تبادلے پر متفق ہیں۔