• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مکاؤ میں پی ایل اے گیریژن کی بیرکس عوام کے لیے کھول دی گئیںتازترین

May 01, 2023

مکاؤ(شِنہوا) مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں تعینات چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) گیریژن نے تائیپا جزیرے پر  بیرکس کو عوام کے لیے کھول دیا۔

یہ 17 واں موقع تھا جب 2005 کے بعد سے بیرکوں کو عوام کے لیے کھولا گیا، جس سے گیریژن اور مقامی رہائشیوں کے درمیان رابطوں میں مدد ملی۔

قومی پرچم کشائی کی صبح ہونے والی تقریب کے بعد گیریژن کے سپاہیوں نے فوجی مشقیں کیں، جن میں جنگی اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے ساتھ ساتھ تھیٹر پرفارمنس بھی شامل تھی۔

تقریب کے شرکا کو فوجی سازوسامان کا معائنہ کرنے اور فوجیوں سے بات چیت کا موقع فرام کیا گیا۔

یہ تقریب پیر تک جاری رہے گی۔