شنگھائی(شِنہوا) چین میں مقامی طور پر تیار کردہ بڑے مسافر طیارے سی 919 نے 5 لاکھ مسافروں کی نقل وحمل کا سنگ میل عبور کر لیا۔
28 مئی 2023 کو کمرشل آپریشنز کے آغاز کے بعد سے سی 919 نے پرواز کے 10 ہزار سے زیادہ گھنٹے ریکارڈ کیے ، 37 سو سے زائد تجارتی پروازیں مکمل کیں اور 5 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی ۔
پہلا سی 919 بڑا مسافر طیارہ 9 دسمبر 2022 کو چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کو فراہم کیا گیا تھا۔ اب تک چائنا ایسٹرن ایئر لائنز نے اپنے سی 919 بیڑے کو سات طیاروں تک بڑھایا ہے جبکہ پانچ باقاعدہ روٹس شنگھائی اور چھنگ دو ، بیجنگ ، شی آن اور گوانگ ژو سمیت بیجنگ اور شی آن کے درمیان چل رہے ہیں۔
28 اگست کو ایئر چائنا اور چائنا سدرن ایئر لائنز نے شنگھائی میں اپنا پہلا سی 919 طیارہ وصول کیا ، جو ایک اہم لمحہ ہے کیونکہ ملک کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ بڑا مسافر طیارہ ملٹی آپریٹر تعیناتی کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔