• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے کورئیر سیکٹر کی اگست کے دوران مستحکم ترقیتازترین

September 05, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے کورئیر سیکٹر نے اگست کے دوران مستحکم ترقی کی ہے۔

ریاستی پوسٹ بیورو نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ اگست کے دوران چائنہ ایکسپریس ڈیلیوری ڈویلپمنٹ انڈیکس گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 12.9 فیصد اضافے سے 311 پر آگیا۔

ترقی کے پیمانے کے ذیلی انڈیکس میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا، اور ایک اندازے کے مطابق  گزشتہ ماہ 9ارب 60کروڑپارسل کی ترسیل کی گئی۔

اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے مطابق اگست میں کورئیر کاروبار کی ترقی کورئیر اداروں میں ڈیلیوری خدمات کی بحالی کی وجہ سے ہے جو کوویڈ-19 کی وبا کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے اس کے علاوہ زرعی مصنوعات کی فروخت کے سیزن اورای کامرس پلیٹ فارمز کا فروغ بھی اس کی وجوہات  میں شامل ہیں۔

دریں اثنا،صلاحیت کے ذیلی انڈیکس میں  گزشتہ سال کی نسبت  6.2 فیصد اضافہ ہوا، جو ملک کے ایکسپریس ڈلیوری نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے اور ترسیل کی کارکردگی میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔