• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے قومی دن سے پہلے یوم شہداء کی تقریب کا انعقاد،صدر شی سمیت دیگر رہنماؤں کی شرکتتازترین

October 03, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) اور ریاست کےدیگر رہنماؤں نے جمعہ کی صبح بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر پر ملک کی خاطر جان قربان کرنےوالے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں شرکت اور یادگار پر پھول رکھے۔

یہ تقریب چین کے قومی دن سے ایک دن قبل یوم شہداء کے موقع پر منعقد کی گئی۔

تقریب میں لی کھ چھیانگ، لی ژان شو، وانگ یانگ، وانگ ہوننگ، ژاؤ لیجی، ہان ژینگ اور وانگ چھی شان کے علاوہ ہرشعبہ زندگی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔

صبح 10 بجےتقریب کے  تمام شرکاء نے قومی ترانہ گایا، اور چینی عوام کی آزادی اور عوامی جمہوریہ چین کے قیام ، جس کی بنیاد 1949 میں رکھی گئی تھی، کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خاموشی اختیار کی۔

عوامی ہیروز کی یادگار کے سامنے پھولوں کی9 بڑی باسکٹ رکھی گئیں ۔ صدر شی اور دیگر رہنما یادگار تک گئے جہاں انہوں نے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ یادگار کے گرد چکر لگانے سے پہلے  پھول رکھے۔

پھولوں کی باسکٹ کے ربن پر "عوام کے ہیروز ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،"کے الفاظ تحریر تھے، جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی ، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی،ریاستی کونسل، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، مرکزی فوجی کمیشن،غیر کمیونسٹ پارٹیز، آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور پارٹی وابستگی کےبغیر محبان وطن، عوامی تنظیموں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام، سابق فوجیوں، ریٹائرڈ سینئر حکام اور شہداء کے لواحقین اور چینی ینگ پانیئرز کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔

سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے  بعد سے، صدر شی جن پھنگ کے ساتھ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں، پارٹی، مسلح افواج اور تمام نسلی گروہوں کے عوام یکجہتی کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے تاریخی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں اور پارٹی اور ریاست کے مقصد کو نئی شکل دے رہے ہیں۔