مکاؤ(شِنہوا)چین کی مقننہ 14ویں نیشنل پیپلزکانگریس (این پی سی) کے لیے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) سے پیرکو کل 12 امیدواروں کو نائبین کےطورپرمنتخب کرلیا گیا۔مکاؤ ایس اے آر سے 14ویں این پی سی کے لیے نائبین کے انتخاب کی کانفرنس کے پریزیڈیم نے کہا کہ اگر منتخب نائبین میں سے کوئی عہدہ خالی چھوڑ تا ہے تو دو دیگر امیدوار ان کی خالی جگہ پر آجائیں گے۔ مکاؤ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹیو اور پریزیڈیم کے اسٹینڈنگ چیئرمین ہو لات سینگ نے انتخابی کانفرنس کے دوسرے مکمل اجلاس کی صدارت کی جس میں انتخابی ادارے کے 486 ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل یانگ ژین وو نے منتخب نائبین کو مبارکباد دی اور انتخابی عمل کو کھلا، منصفانہ اورشفاف قرار دیا۔