• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے خلائی اسٹیشن کے لیب ماڈیول نے کامیابی سے جگہ تبدیل کرلیتازترین

October 03, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے خلائی اسٹیشن کے لیب ماڈیول وین تیان نے جمعہ کو دوپہر 12بجکر44 منٹ پر خلا میں اپنے مقام کو کامیابی کے ساتھ تبدیل کرلیا ہے۔

چین کی انسان بردارخلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب چین نے خلا میں سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر خلائی جہاز کے کیبن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا ہے۔

منتقلی کے دوران، وین تیان لیب ماڈیول نے سب سے پہلے اپنی سٹیٹ کنفیگریشن کو مکمل کیا اورخلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول تیان ہی سے الگ ہو گیا۔ جس کے بعد وین تیان حرکت کرتے ہوئے خلائی اسٹیشن کے نوڈ کیبن کی  سائیڈ پورٹ کے ساتھ جڑ گیا۔

ایجنسی نے بتایا کہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والا یہ آپریشن خلا میں موجود خلابازوں اور زمین پر ماہرین کے درمیان تعاون کے ذریعے مکمل کیا گیا۔