بیجنگ (شِنہوا) چین میں زراعت اور متعلقہ صنعتوں کی ایڈڈ ویلیو 2021 میں 184.4 کھرب یوآن(26.5 کھرب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 10.5 فیصد زیادہ ہے۔
قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق یہ جی ڈی پی کے 16.05 فیصد کے مساوی ہے۔
زراعت، جنگلات، مویشی پروری اور ماہی گیری کی ایڈڈ ویلیو کا تناسب مجموعے کا 47.2 فیصد رہا۔
خوردنی زراعت، جنگلات، مویشی پروری اور ماہی گیری کی پروسیسنگ اور مینو فیکچرنگ کی ایڈڈ ویلیو کا تناسب مجموعے کے 20.9 فیصد کے مساوی تھا۔
زراعت، جنگلات، مویشی پروری، ماہی گیری اور متعلقہ مصنوعات کی گردش کی خدمات کی ایڈڈ ویلیو مجموعے کے 14 فیصد کے مساوی رہی۔