• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے یوتھ اے آئی انوویشن چیلنج کے فائنل میں 7 ہزار شرکاء کی شرکتتازترین

August 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ساتویں قومی یوتھ مصنوعی ذہانت اختراعی چیلنج کا فائنل صوبے ژی جیانگ میں شروع ہوا۔

 کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے مطابق دوروزہ  مقابلے میں ہانگ کانگ اور مکاؤ سمیت 31 صوبائی سطح کے خطوں سے 7 ہزار کے قریب شرکا شریک ہیں جو اعلیٰ اعزازات کیلئے مقابلہ کر رہے ہیں۔

اس سال مقابلے  کیلئے 1 لاکھ 20 ہزارسے زیادہ اندراج ہوئے ہیں جس میں 17 خصوصی مقابلے شامل ہیں،فائنلسٹ  ذہین  روبوٹ اپلیکشن ،ذہین  پروگرام اور الگورتھم ڈیزائن،سمارٹ چپس اور جامع اے آئی ٹیکنیکی اختراعات  میں اپنے اختراعی خیالات اور مہارت کا مظاہرہ کرینگے۔

2016 میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک اس سالانہ چیلنج میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ  نوجوان شامل ہو چکے ہیں، جس کا مقصد جدت طرازی کا فروغ اور نوجوانوں میں تخلیقی سوچ کو فروغ دینا ہے۔